۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
قبر پر علم حضرت عباس علیہ السلام کا لگانا

حوزہ/ قبر پر علم حضرت عباسؑ لگانے کے حکم سے متعلق آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے استفتاء

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے "قبر پر علم حضرت عباس علیہ السلام لگانے" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* قبر پر علم حضرت عباس علیہ السلام کا لگانا

سوال: کیا قبر پر علم حضرت عباس علیہ السلام لگانا جائز ہے؟

جواب: بسمہ سبحانہ اگر قبر کی نشانی کے لیے علَم لگایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے یا اگر معصومؑ کے نام کا علَم برکت اور میت کی آئمہؑ سے شفاعت اور بخشش کے لئے لگایا ہے تو تب بھی کوئی حرج نہیں البتہ کوئی اس نیت سے علم لگائے کہ کسی معصومؑ نے اس کے لگانے کو واجب یا مستحب کہا ہے تو یہ بہت بڑا گناہ ہے اور اس کو فوراً اتارنا چاہیے۔ واللہ العالم

ماخذ: www.alnajafy.com

تبصرہ ارسال

You are replying to: .